کیتھارس ، تحقیہ ، انخلا کیتھارس کے معنی فاسد مادوں کا اخراج ہے یہ ایک طبی اصطلاح ہے۔ ارسطو نے اپنی کتاب بوطیقا میں اسے ادب اور تنقید کے لیے استعمال کیا۔ ٹریجڈی کے ذریعے خوف کے جذبات پیدا کر کے ترس اور ہمدردی کے جذبات کو لے جانا اور ان کے ذریعے فاسد جذبات کا اخراج کرنا، یہ ارسطو نے اپنی ٹریجڈی کے لیے تطہیری عمل کے طور پر روشناس کرایا۔