کامیابی کے لئے دشمن کا ہونا ضروری ہے
کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا ضروری ہے
کبھی کبھار رب کی بارگاہ میں رونا ضروری ہے
چاہئے گر رب تمہیں ،تو دنیا کو کھونا ضروری ہے
گر تم چاہو ملنا دوبارہ ،یعنی ملنا ضروری ہے
تو ملو رب سے مگر ہاں ،عشق خدا
کا ہونا ضروری ہے
دنیا تمہیں گرائے گی ، تیرے چادر کو پاک ہونا ضروری ہے
تم نور چراغ ہو ، تمہیں قلم کار ہونا ضروری ہے
آرزو!
یہ دنیا جاگ اٹھے گی اک دن ، تیرے جیسے قلم کار کا ہونا ضروری ہے
میرے ہر موڑ پر میرے لئے پروردگار کا ہونا ضروری ہے
از قلم (سدرہ میر اکبر)