میری باتیں میری زبانی | اقوال زریں ، محبت کے اصول

اقوال زریں ، محبت کے اصول
مصنفہ تہنیت نزیر
عنوان، میری باتیں میری زبانی

کسی کے ایک آ نسو سے ہزاروں دل تڑپتے ہیں
کسی کا عمر بھر رونا یونہی بیکار جاتا ہے

اداسی کے دن بھی لمبے ہوتے ہیں اور راتیں بھی گرمیوں کے طویل دن اور سردیوں کی سرد شامیں اکثر اداس گزرتی ہیں
انسان زندگی میں ٹوٹتا بھی محبت کے ہاتھوں ہے اور جوڑتا بھی محبت کے ہاتھوں ہے جبکہ درمیانی راستے کانام تو موت ہے

جس محبت کے اگے ہر دفعہ سوالیہ نشان ہو تو وہ محبت نہیں ہوتی بلکہ ایک سوال ہوتا ہے اور سوال جواب ملتے ہی ختم ہو جاتے ہیں

لکھتے لکھتے کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے الفاظ تو ختم ہو گئے ہیں مگر اذیت ختم نہیں ہوئی وہ اتنی ہی رہتی ہے

بعض اوقات جذبات اتنے کچے پڑ جاتے ہیں کہ اپنے ہی فیصلوں پر پچھتانا پڑتا ہے

زندگی نام ہے مر مر کے جیے جانے کا،،،،خواہشوں کو دفنانے کا،،،،خود ہی رو کر خاموش ہو جانے کا

محبتوں کو تلاش کیا کرو تمہارے تلاشنے سے کسی کی عمر بھر کی تلاش ختم ہو سکتی ہے کسی رونے والے کی
انکھ میں مسکراہٹ لوٹانا کسی نیکی سے کم نہیں

زندگی میں سب کچھ ہو مگر یکطرفہ محبت نہ ہو

جس ادمی سے محبت ہو جائے اس کی اولاد بھی پیاری لگتی ہے اور جس سے نفرت ہو اس کی نسل قابل نفرت بن جاتی ہے

کتنی عجیب بات ہے نا کہ اسمان تو ایک ہے مگر ہر جگہ سےایک جیسا نہیں ہے

کبھی کبھی میں سوچتی ہوں ہم جنہیں اپنی محبت کی ساری سلطنت عطا کر دیتے ہیں اخر انہی کے ہاتھوں کیوں توڑ دیے جاتے ہیں
محبت وہ خالص سمندر ہے جس کی کمی کو دنیا کی کوئی بھی مراعات اور اسائش پورا نہیں کر سکتی پھر دولت تو خالص سمندر کے لیے گمنام ذرہ ہے

یہ سچی مگر کڑوی بات ہے کہ جس ادمی کی بیوی وفادار ہو وہ کبھی بوڑھا نہیں ہوتا

اگر اپ کی ظاہری دنیا محبت سے خالی ہے تو انکھیں موند لیں اپنے اندر نظر دوڑائیں خود کو تلاشیں اپ کو اپنے اندر دبی ہوئی محبت کا انگارہ ملے گا جو اپ سے محبت کی بھیگ مانگے گا مگر اس وقت اپ بہت اگے بڑھ چکے ہوں گے

ہم اپنی مرضی سے کبھی بھی دوسروں کی زندگی کا خوبصورت حصہ نہیں بن سکتے خواہ ہمیں ان سے کتنی ہی محبت کیوں نہ ہو
جو غلطیاں ہم سے سرزد ہو جائیں دوسروں کو ان سے روکنے کے لیے ہم ان کی عزت نفس اور کردار کا سہارا لیتے ہیں

زندگی ضرب کے نشان کی طرح ہے جسے جس مرضی ہندسے سے ضرب دو اخر جواب وہی ہوگا بے سودگی،،،خاموش تکلیف،،،،خود سے بیزاری،،،کرب اور کرب

یادیں دیمک کی طرح ہوتی ہیں انسان باہر سے تو تندرست نظر اتا ہے مگر یہ اندر سے اپ کو چاٹ کر کھوکھلا کر دیتی ہیں

محبت کے علاوہ ایک چیز اور بھی ہوتی ہے جو اپ کی تمام غلطیوں اور عیبوں کو چھپا دیتی ہے اس کے سامنے تو تعلیم بھی سرخم کر دیتی ہے بدقسمتی سے وہ دولت ہے

دن کے طویل لمحوں میں کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ انسان موجودہ مقام سے بہت دور ہوتا چلا جاتا ہے پاس کا ماحول جیسے ساکت سا ہو جاتا ہے چمکتے سورج میں اسمان کی نیلی اور سفید چادر کو دیکھ کر انکھیں چندھیا سی جاتی ہیں زبان تو خاموش ہوتی ہے مگر جذبوں نے دل کے ویران کونوں میں طوفان اٹھایا ہوتا ہے انکھوں میں بے بسی ہوتی ہے اسمان پر بدلتی لکیروں کی طرح ذہن میں کئی خیال اتے اور چلے جاتے ہیں ایک خیال دوسرے لمحے ماضی بن جاتا ہے بچپن کی داغدار یادیں زندگی کا افسانہ بن جایا کرتی ہیں

میرے دیگر مسائل میں سے ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ میری حد سے بڑی حساسیت مجھے ہر جگہ پریشان کر دیتی ہے

انسان کوتکلیف ہوتی ہے انتہائی ہوتی ہے جب اس کی محبت کو اس انداز میں محسوس نہ کیا جائے جس والہانہ انداز میں وہ کرتا ہے

دکھ کی ایک صفت یہ بھی ہے کہ وہ انسان میں محبت اور نرمی پیدا کر دیتا ہے

انسان محنت و مشقت سے اتنا نہیں تھکتا جتنا لہجوں اور رویوں کی تھکن اس کو نڈھال کر دیتی ہے

الفاظ یوں ہی قلم کو نہیں سنبھالتے اور ایسے ہی اپ کے دل کو چھوتے نہیں اور نہ ہی فالتو ان کا نزول ہوتا ہے یہ تو رویوں لہجوں اور زندگی کے الم و غلم کے امین ہوتے ہیں

کہانی بے جان نہیں ہوتی اس میں طاقت ہوتی ہے یہ اپ کو متاثر بھی کرتی ہے اور بعض اوقات تو اپ کی گالوں پر انسو بھی ڈھلک اتے ہیں

اپ کا ہر تعلق اپ کی مرضی سے چلتا رہے گا اگر اپ ان کی لگائی امیدوں پر پورا اترتے رہیں

زندگی میں خدا سے بڑھ کر محبت کرنے والا کوئی سچا محبوب نہیں وہ سن لیتا ہے تمہاری خاموشیاں اور سمجھ لیتا ہے تمہاری کیفیات اور نوازتا ہے اپنی طرف سے سکون اگر تم اس کی راہ میں چل پڑتے ہو

انسان خاموش اکثر تب ہوتا ہے جب اس کے اندر طوفان ہی طوفان ہو اور وہ اس طوفان کی ذد میں پھنسا ہوا تنکا بن جائے
کچھ چہروں کے پیچھے کتنی بھیانک کہانیاں ہوتی ہیں اور یہی لوگ اکثر پکڑے بھی چلے جاتے ہیں مسکرانے کا جھوٹا ڈرامہ کرتے ہوئے

جو انسان اپ کو صرف اپنے فارغ اوقات میں یاد کرے وہ اپ کی صحت کا اصل دشمن ہے
❣️💕🌷💍

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں