مفت اردو ادب وٹسپ گروپ

اردو ادب وٹسپ گرپ میں شامل ہو کر رازانہ، پی ڈی ایف کتب اور اہم مواد تک رسائی حاصل کریں

فعل کی مفعول سے مطابقت

فعل کی مفعول سے مطابقت

فعل کی مفعول سے مطابقت
( 1 ) اگر مفعول واحد ہو تو فعل بھی واحد آئے گا،
جیسے:
۱۔ اسلم نے کتاب خریدی۔

( 2 ) اگر مفعول جمع ہو تو فعل بھی جمع آئے گا،
جیسے:
۲۔ سرمد نے کاپیاں خریدیں۔

( 3 ) اگر مفعول مذکر ہو تو فعل بھی مذکر آئے گا،
جیسے:
۳۔ آمنہ نے قلم خریدا۔

( 4 ) اگر مفعول مؤنث ہو تو فعل بھی مؤنث آئے گا،
جیسے:
۴۔ فہد نے کاپی خریدی۔

( 5 ) اگر کسی جملے میں ایک سے زیادہ مفعول ہوں تو فعل آخری مفعول کے مطابق آئے گا،
جیسے:
۵۔ اسلم نے بازار سے کاپیاں اور قلم خریدا۔
یا
اسلم نے بازار سے قلم اور کاپیاں خریدیں۔

( 6 ) فعل متعدی کی صورت میں اگر کسی مفعول کے ساتھ علامتِ مفعول "کو” استعمال ہو تو فعل واحد مذکر آئے گا،
جیسے:
۶۔ فائزہ نے سرمد کو مارا۔
۷۔ اسلم نے اکرم کو دھمکایا۔

نوٹ : اگر مفعول کے ساتھ علامتِ مفعول "کو” استعمال نہ ہو تو فعل، مفعول کے مطابق (واحد، جمع، مذکر یا مؤنث) آئے گا،
جیسے :

واحد : اسلم نے گدھا خریدا۔

جمع : آمنہ نے گڑیاں خریدیں۔

مذکر : سرمد نے خط لکھا۔

مؤنث : فائزہ نے کتاب پڑھی۔

Name: Misbah Rao

حواشی

( موضوع ): فعل کی مفعول سے مطابقت،[ کتاب کا نام ]اردو زبان قواعد و املا (لیول)کورس کوڈ : 901،صفحہ نمبر : 77،مرتب کردہ : مسکان محمد زمان

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں