دوغلا پن مخلوط شناخت

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

دوغلا پن مخلوط شناخت | Doghla Pan, Makhloot Shanakht

دوغلا پن مخلوط شناخت Hybrity تعریف و تفہیم

بنیادی طور پر یہ اصطلاح بائیولوجی کی ہے۔ جس میں دو مختلف چیزوں ( جینز ) کومل کرنئ جینیاتی ساخت تیار کی جاتی ہے، اس عمل کو دو غلا” کہتے ہیں ۔ یہ عمل سراسر شعوری ہوتا ہے۔ ثقافتی مطالعات میں اس کی اہمیت ما بعد نو آبادیاتی تھیوری کے حوالے سے اہم ہے۔ بھا بھا نے یہ اصطلاح اپنی کتاب The Location of Culture میں بیان کی۔

مقامی باشندے نے جو نقل استعمار کی کی اس سے مخلوطیت پیدا ہوئی۔ استعمار نے جب بھی کسی ملک کو اپنی نو آبادی Colony بنایا تو وہاں اپنا کلچر بھی مسلط کرنے کی کوشش کی۔

مسلط کیے گئے استعماری کلچر سے مقامی باشندے کی شناخت مسخ ہونی شروع ہوئی جو مزید بڑھتی گئی۔ مسلط کرنے اور قبول کرنے کا رجحان دونوں جانب ہوتا ہے۔ قبول کرنے کی وجہ یہ ہے کہ استعماری کٹھر کو اعلی اور ماڈل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جسے مقامی تسلیم کر لیتا ہے۔

یہاں ایک اور بات بھی ملحوظ رہے کہ صرف مقامی ہی استعماری ٹیچر سے مرعوب ہوتا اور قبول کرتا نہیں بلکہ استعمار کا بھی مقامی کلچر سے متاثر ہوتا ہے، فرق یہ ہے وہ اس طرح سے نہیں اپنا یا جس طرح سے مقامی استعمار کا کلچر اپنایا ہے۔

مقامی کی غلطی یہ ہے وہ غیر کلچر اس لیے اپناتا ہے وہ اعلی ہے اور دوسرا وہ اپنے کلچر کو کم تر سمجھتا ہے۔ باشندے کو اپنی زندگی میں دو ثقافتوں سے نبرد آزما ہونا پڑتا ہے۔ یہی دو ثقافتوں کی گڈمڈ جس کا سامنا استعمار زدہ کو شعوری یا لاشعوری کرنا پڑتا ہے، سے پیدا ہونے والی مخلوطیت کو بھا بھانے Hybrity کا نام دیا ہے۔

مخلوط شناخت کی حامل نسل تیار کرنے میں لارڈ میکالے کی وہ تعلیمی پولیسی ہم سب جانتے ہیں جس کے مطابق ہندستانیوں کی ایسی نسل کی شعوری تیاری بذریعہ تعلیم تھی ، جو نسل کے اعتبار سے ہندوستانی جبکہ مزاج اور سوچنے کے زاویے یور پی رکھتی ہو۔

یہ نی کلاس جس کا طرز حیات یورپی تھا مخلوط شناخت کی حامل بنی۔ اس میں مفاہمت ، معاونت اور دو جذ بیت کے جذبات پائے جاتے ہیں۔

مخلوط شناخت نسل تہذیب و ثقافت، زبان، ادب اور علم ہر زاویے سے دو شناختوں میں بٹی ہوئی خبر آتی ہے۔ جو نا تو کامل یورپی ہے اور ناہی مقامی شناخت کی حامل ہے۔ اس نسل کا کردار دیکھا جا سکتا ہے۔

حواشی

موضوع ۔۔۔{دو غلاپن مخطوط شناخت،کتاب کا نام ۔۔۔{ادبی اصطلاحات}،کوڈ نمبر ۔۔۔{9015}،مرتب کردہ ۔۔۔{عارفہ راز}

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں