اصناف شعری : آزاد نظم،باره ماسہ،اصناف شعری،پابند نظم اور پیروڈی

اصناف شعری : آزاد نظم،باره ماسہ،اصناف شعری،پابند نظم اور پیروڈی

کچھ اس تحریر سے:

  1. آزاد نظم لغوی اعتبار سے انگریزی (Free Verse) کی مترادف ہے۔ (Free Verse) فرانسیسی شاعری کی اصطلاح ورس لبرے (Verse Libre) سے ماخوذ ہے۔۔۔
  2. بعض محققین کے مطابق آزاد نظم کا آغاز ۱۹۲۵ء میں تصدق حسین خالد کی نظم سے ہوا۔۔۔
  3. ایک ایسا گیت یا فراقیہ نظم جس میں بارہ بکرمی مہینوں کی خصوصیات کے حوالے سے ایک ہجر زدہ عورت جدائی کا دکھ بیان کرتی ہے۔۔۔
  4. پیروڈی یونانی لفظ Parodia سے مشتق ہے۔ پیروڈی سے مراد ہے کسی شخص کی حرکات و سکنات کی نقل اتارنا یا کسی ادیب شاعر کی تحریر کی مزاحیہ نقل کرنا ۔۔۔
  5. رباعی ، قطعہ، ترجیع بند ، ترکیب بند، مسمط (مثلث، مربع مخمس، مسدس مسبع مثمن متسع معشر ) وغیرہ پابند نظم میں شمار ہوتے ہیں۔۔۔

آزاد نظم

آزاد نظم لغوی اعتبار سے انگریزی (Free Verse) کی مترادف ہے۔ (Free Verse) فرانسیسی شاعری کی اصطلاح ورس لبرے (Verse Libre) سے ماخوذ ہے۔

یہ شاعری کی بھیتی صنف ہے۔ اس میں کسی بحر کے بجاے مخصوص ارکان کی مدد سے آہنگ پیدا کیا جاتا ہے۔ مصرعوں کی تعداد چھوٹی بڑی ہو سکتی ہے۔

ن۔ م۔ راشد، میرا جی فیض احمد فیض اور مجید امجد اردو میں آزاد نظم کے معروف نام ہیں۔

اردو میں آزاد نظم کی ابتدا عظمت اللہ خاں سے ہوئی ، جب کہ تصدق حسین خالد، حفیظ ہوشیار پوری، ن۔ م۔ راشد، میرا جی اور مجید امجد نے اسے باقاعدہ طور پر پیش کیا۔

بعض محققین کے مطابق آزاد نظم کا آغاز ۱۹۲۵ء میں تصدق حسین خالد کی نظم سے ہوا۔

میرا جی نے آزاد نظم کو نئی جہات بخشیں۔ بعد میں مجید امجد کی بدولت یہ صنف ادبی حلقوں میں معتبر ٹھہری۔

دور حاضر میں امجد اسلام امجد ، ڈاکٹر وحید احمد علی محمد فرشی ، ایم یاسمین ، ادیب سبیل اور ستیہ پال آنند آزاد نظم کے معتبر نام ہیں۔

باره ماسہ

ایک ایسا گیت یا فراقیہ نظم جس میں بارہ بکرمی مہینوں کی خصوصیات کے حوالے سے ایک ہجر زدہ عورت جدائی کا دکھ بیان کرتی ہے۔

اس ضمن میں بدلتے موسم کا جذبات پر اثر انداز ہونے کے بیان کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔

بارہ ماسہ پورا سال پھل دینے والے پیڑ کو بھی کہا جاتا ہے۔

کھڑی بولی اور ہندی میں چو ماسہ اور چھے ماہ کی تراکیب بھی مستعمل ہیں۔ شاعری میں عام طور پر کسی غیر شادی شدہ جوڑے کے رومانوی معاملات ہوتے ہیں لیکن باروما سے میں میاں بیوی کے خالص گھریلو عشق کے معاملات ہوتے ہیں۔

اس میں ایک برہمن پردیس گئے ہوئے شوہر کی یاد میں ہر مہینے اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہے

ہر مہینے کے ذیل میں اس کی موسمی کیفیات اور تہواروں کو پس منظر کے طور پر بیان کیا جاتا ہے۔

یہ بیان بکرمی مہینوں کے حساب سے ہوتا ہے۔ ڈاکٹر تنویر علوی لکھتے ہیں:

"اردو میں بار ماسہ نگاری کا دور تقریباً ساڑھے تین سو برس قبل شروع ہوا اور اب سے سال پیشتر قریب قریب اس کا زمانہ ختم ہو گیا۔”

اردو میں عوامی شعر و ادب کی جو روایت رہی ہے، بارہ ماسہ کو اس میں ایک خاص امتیاز حاصل ہے کہ اس کے وسیلے سے ایک خاص دائرہ میں رہتے ہوئے اچھی اور سماجیاتی حقیقت نگاری کے لحاظ سے کچی شاعری کے نمونے سامنے آئے ہیں ۔

پابند نظم

رباعی ، قطعہ، ترجیع بند ، ترکیب بند، مسمط ( مثلث، مربع مخمس، مسدس مسبع مثمن متسع معشر ) وغیرہ پابند نظم میں شمار ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی ایک ہی مضمون کے حامل ایسے اشعار جن میں باقاعدہ مطلع اور مقطع نہ ہوں اور وہ کسی عنوان کے تحت ہوں، پابند نظم کے ذیل میں ہی آتے ہیں،

جیسے اقبال کی نظم خطاب بہ جوانان اسلام، تفصیل مسمط کے ذیل میں ملاحظہ کیجیے:

پیروڈی

پیروڈی یونانی لفظ Parodia سے مشتق ہے۔ پیروڈی سے مراد ہے کسی شخص کی حرکات و سکنات کی نقل اتارنا یا کسی ادیب شاعر کی تحریر کی مزاحیہ نقل کرنا ۔

باالفاظ دیگر کسی ادب پارے شخص یا فن کے انداز و اطوار یا اسلوب کی مضحکہ خیز نقل ۔

پیروڈی کے چار طریقے بیان کیے گئے ہیں:
۱۔ الفاظ کی تبدیلی اور کمی بیشی
۲۔ مصنف کے انداز و اسلوب کی نقل موضوع اور ہیئت کی نقل
۳۔ مختلف غزلوں اور نظموں کے اشعار یا مصرعوں کی پیوستگی سے پیروڈی کرنا۔

پیروڈی کے لیے اودھ پنچ اور سری رسالوں کا دور بہت سازگار رہا۔

پیروڈی کے ضمن میں اکبر الہ آبادی، تربون ناتھ ہجر (مغربی پیروڈی)، فرقت کا کوروی، کنہیا لال کپور، رتن ناتھ سرشار، امام دین گجراتی، مجید لاہوری ، نذیر احمد شیخ اور سید محمد جعفری کے نام اہمیت کے حامل ہیں۔

اچھی پیروڈی کسی ادیب شاعر کی عظمت کا ثبوت بھی ہوتی ہے مگر بھونڈی پیروڈی محض حاسدانہ جذبے، رشک اور چشمک کی پیداوار ہوتی ہے

پیروڈی ایک فن ہے جسے صحیح طور پر انجام دینے کے لیے، خود پیروڈی کرنے والے کافنی اور ادبی لحاظ سے بلند مرتبہ ہونا ضروری ہے۔

کتاب۔ ادبی اصطلاحات
موضوع ۔ اصناف شعری
صفحہ۔ 22 تا 23
کورس کوڈ۔9015
مرتب کردہ۔ اقصٰی فرحین

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں