اشفاق احمد کی ڈرامہ نگاری پر ایک نظر

اشفاق احمد کی ڈرامہ نگاری | Ashfaq Ahmad ki Drama Nigari

اشفاق احمد کی ڈرامہ نگاری

اشفاق احمد کے ادبی سفر کا ایک سنہرا دور ان کی ڈرامہ نگاری بھی ہے ۔

ان کے مجموعے جو کہ ریڈیو
اورٹیلی وژن پر شائع ہوئے ان کی تفصیل ذیل میں پیش ہے ۔

توتاکہانی

اشفاق احمد کی تحریر کردہ "توتا کہانی” ڈراما سیریز اکتوبر 1983ء میں سنگِ میل پبلی کیشنز لاہور کی طرف سے شائع کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اشفاق احمد کی تحریر کردہ دیگر کتب

496صفحات پر مشتمل اس ڈرامہ سیریز میں کل تیرہ ڈرامے ہیں ۔

ان ڈراموں کے الگ الگ نام نہیں ہیں بلکہ انہیں نمبر ز کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔ اس کا انتساب” ممتازمفتی” کے نام ہے ۔

ایک محبت سو ڈرامے

یہ ڈرامہ سیریز اشفاق احمد کے افسانوی مجموعے "ایک محبت سو افسانے ” کا مجموعہ ہے ۔

22 ڈراموں پر مشتمل اس سیریز کو سنگِ میل پبلی کیشنز لاہور نے 1988ء میں شائع کیا۔

اس افسانے کا انتساب اشفاق احمد نے ایک ایسے بابا کے نام کیا ہے جن سے وہ واقفیت نہیں رکھتے۔ اس کتا ب کے حوالےسے اشفاق احمد رقم طراز ہیں کہ :

” پتہ نہیں اس بابے کا کیا نام تھا اور پتہ نہیں کہ وہ اب اس دنیا میں ہے بھی کہ نہیں ۔ میں اپنی یہ کتاب اس کی ذات گرامی سے معنون کرتا ہوں ۔”(61)

اس ڈرامہ سیریز میں ڈراموں کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

1۔قرۃ العین ،2۔ اشتباہ نظر، 3۔دادا اور دلدادہ ،4۔ معکوس رابطے، 5۔ مراعات محبت، 6۔ آغوش وداع ، 7۔داستان حبیب

یہ بھی پڑھیں: اشفاق احمد کے ریڈیائی فیچر

8۔ ڈولے کول،9۔ صنم گزیدہ،10۔ دیدہ پرخون، 11۔شانہ صبا،12۔ ثمن گوٹھ جو ڈرائیور، 13۔ نسوں خواب، 14۔چانگھڑ، 15۔غریب شہر، 16۔ماہ کنعان،17۔ ہمت باطل

18۔ اجر اسود،19۔ زودِ پشیمان،20۔ معدن محبت،21۔ نردبان عرفان، 22۔ لبیک لبیک۔

قلعہ کہانی

اشفاق احمد کی تحریر کردہ "قلعہ کہانی” کی ڈرامہ سیریز 1980ء کو کتابی شکل میں منظر عام پر آئی۔ اسے ماوراء پبلشرز نے شائع کیا۔

176صفحات پر مشتمل اس ڈارمہ سیریز میں کل چھ ڈرامے ہیں۔

اس میں موجود ڈراموں کی تفصیل کچھ اس طرح سے ہے،
1۔مسعود سعد سلمان،2۔ پاداش،3۔ بلقیس دوراں،4۔ شہر آشوب، 5۔راہ راست، 6۔پاپ روپ۔

ننگے پاؤں

"ننگے پاؤں ” ڈرامہ سیریز کو 1991ء میں ایک مجموعے کی شکل میں فیروزسنز نے شائع کیا۔ 225 صفحات پر مشتمل اس ڈرامہ سیریز میں کل سولہ ڈرامے ہیں ۔

آپ نے اس کا انتساب”اپنی آپا فرخندہ اور آپافرحت” کے نام کیا ہے۔ اس میں موجود ڈراموں کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

1۔ چور بخار ڈرامہ، 2۔ ننگے پاؤں ڈراما۔ 3۔ متاعِ غرور ڈرامہ، 4۔ آسان سی بات ڈرامہ، 5۔ فہمیدہ کی کہانی

6۔ استانی راحت کی زبانی ڈرامہ، 7۔ طلسم ہوش افزاء،8۔ برگ آرزو، 9۔ گوشہ نشین، 10۔ تلاش وجود، 11۔ گھاس، 12۔ڈھورڈنگر، 13۔ ٹوٹکا، 14۔ پھول والوں کی سیر،

15۔ تقریب امتحان، 16۔ کوئی نہ ادا سنج ملا،17۔ نور باف۔

اور ڈرامے

1993ء کو سنگِ میل پبلی کیشنز نے اشفاق احمد کی ڈرامہ سیریز”اور ڈرامے ” کو شائع کیا۔

142 صفحات پر مشتمل اس ڈرامہ سیریز میں کل 25 ڈرامے ہیں ۔ اس کے آخر میں اشفاق احمد کی ایک تحریر "آخری عنوان ” کے نام سے شامل ہے ۔

اس میں موجود ڈراموں کی تفصیل درج ذیل ہے ۔
1۔ بندر جاتی اور ممتا، 2۔ سردی اور سارو، 3۔ قصائی اور مہنگائی، 4۔ سگنل اور سنگل بیڈ، 5۔ مائی اور کمائی، 6۔ بابل اور بدیس، 7۔

گونگا اور کمپنی بہادر، 8۔ مایا اور مون سون، 8۔ عارف اور سکندر، 9۔ آوارہ اور آواری، 10۔ یٰسین اور ابایٰسین

11۔ فرماں اور بردار، 12۔سنڈریلا اور سکینہ، 13۔ طمع اور حطمہ، 14۔ چابی اور چابیاں ، 15۔ خواری اور سرداری، 16۔ درد اور درمان، 17۔ ایسی بلندی ایسی پستی، 18۔ جبل شاہ اور سمند رخان، 19۔خسارے کی رات اور طفل خود معاملہ،

20۔ مسئلہ اور مسائل، 21۔ بند گلی اور کُھلا راستہ، 22۔ سائیں اور سائیکائیٹرسٹ، 23۔ احساس اور کمتری، 24۔ گڈریا اور گھمنڈ

بند گلی

اشفاق کے ڈراموں کی "بند گلی ” سیریز سنگ میل لاہور نے 1995ء میں شائع کی اس کے صفحات کی تعداد 532 ہے اور اس میں 7 ڈرامے شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کے نام درج ذیل ہیں:

1۔ دو دھاری تلوار،2۔ ناطے دار، 3۔ماما سیمی ،4۔ گرین کارڈ ہے گھاٹ میں نگاہ ستم گرلگی ہوئی ،5۔ دمبی سٹی ، 6۔یزمان کا موچی ۔

مہما ن سرائے

1996ء میں اشفاق احمد کے ٹی وی سیریل ” مہمان سرائے” مطبوعہ صورت میں سنگِ میل کی طرف سے شائع ہوا۔

215 صفحات پر مشتمل یہ ڈرامے کا مجموعہ کل تیر ہ اقساط پر مشتمل ہے ۔ اس کا انتساب ،”ارثیہ، ارسلہ، بلال اور فاطمہ” کے نام ہے ۔

من چلے کا سودا

ڈراما سیریل "من چلے کا سودا”پہلی مرتبہ 1996ء میں القمر انٹر پرائز لا ہور نے شائع کیا۔ اس ایڈیشن میں اس کے صفحات کی تعداد 455 ہے۔ جبکہ دوسری مرتبہ سنگ میل پبلی کیشنز لاہور نے ۲۰۰۵ء میں شائع کی

اس میں صفحات کی تعداد 319 ہے۔ اس کا انتساب اشفاق احمد نے "نور والوں کے ڈیرے کے نام ” کیا ہے۔

حیرت کدہ

اشفا ق احمد کےڈراموں کی سیریز” حیرت کدہ” سنگ ِ میل پبلی کیشنز نے 1995ء میں شائع کی۔

319 صفحات پر مشتمل اس مطبوعے کا انتساب اشفاق احمد نے "انیق احمد کے نام” لکھا ہے ۔ اس سیریز میں کل تیرہ ڈرامے ہیں۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے ۔

1۔ سونا ملے نہ پی ملے، 2۔ میل ملاپ، 3۔ بزغالہ اور بچہ زاغ،4۔ بہن بھائی،5۔ فرار، 6۔پیغام زبانی اور ہے ، 7۔ایسی بلندی ایسی پستہ،

8۔ نیلی چڑیا، 9۔ آدم ذات، 10، بھوت نکالا، 11۔ ہیرامن، 12۔ ماسٹر رحمت علی، 13۔ یہ تیرے پر اسرار بندے۔

شاہلا کوٹ

2001ء میں "شاہلا کوٹ ڈرامہ سیریل سنگِ میل پبلی کیشنز کے ذریعے سے شائع ہوا ۔

تیر ہ اقساط پر مشتمل اس ڈرامے کی مطبوعہ کتاب کے صفحات کی تعداد388 ہے۔اس کا انتساب کسی کے نام نہیں بلکہ اس کی جگہ ایک نوٹ پیش کیا گیا ہے ۔

شہر آرزو

شہرِ آرزو بھی سنگ میل پبلی کیشنز نے 2006ء میں شائع کیا۔ 26 اقسا ط پر مشتمل اس ڈرامہ سیریل کے صفحات کی تعداد375 ہے ۔

اس کا انتساب "فہیم اور ممتاز” کے نام ہے ۔

ٹاہلی تھلے

یہ ایک پنجابی ڈرامہ سیریل ہے جسے 1990ء میں عزیز پبلشرز لاہور نے شائع کیا۔ اس میں سب سے آخر میں ریڈیائی ڈرامہ "ٹاہلی دے تھلے” بھی شامل کیا گیا ہے جو کہ علیحدہ سے 1972ء میں مکتبہ لائبریری میں شائع ہو چکا ہے ۔

اُچے بُرج لہودے

اشفاق احمد کا ڈرامہ سیریل "اُچے بُرج لہور دے ” پہلی بار عزیز پبلشرز نے 1993ء میں شائع کیا۔

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں