آر کی ٹائپ ٹائپ یہ نظریات انسان کے شعور کا حصہ ہیں۔ افلاطون وہ پہلا فلاسفر تھا جس نے آرکی ٹائپ یا آئیڈیل صورت حال (حسن، صداقت، خیر ) کی بات کی۔ کسی ایک گروہ کی اشیاء کے حوالے سے تجریدی فکری صورت جو روایتی اور ضروری ہو آر کی ٹائپ کہلاتی ہے۔ یہ آفاقی ہے۔ انسان کے ہونے کے بنیادی نظریات آرکی ٹائپ کی مثال ہیں۔ مثلاً پیدائش ، محبت ، نشوونما، خاندان اور قبیلے، بھائیوں میں لڑائی، وراثت، موت وغیرہ۔ بہت سی ٹائپ شخصیات اور ان سے جڑی ہوئی باتیں بھی آرکی ٹائپ کی مثال ہیں ۔ مثلاً حاتم طائی کی سخاوت، عمرو کی عیاری، عمر خضر یعنی آب حیات کی تلاش۔
غالب ماخذ ۔ تنقیدی نظریات اور اصطلاحات
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں