عالمگیریت سے کیا مراد ہے؟

عالم گیریت گزشتہ صدیوں سے مسلسل ہونے والی سائنسی ترقی کی بدولت فاصلے کم ہو گئے انسان بہت تیز رفتاری سے دنیا کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک کا سفر کرنے لگا۔ پھر کمپیوٹر کے ارتقا اور ترقی نے گھر بیٹھے یہ ممکن بنادیا کہ دور دراز کے علاقوں سے رابطہ ممکن ہو گیا۔ اس ترقی نے انسانی معاشروں کو ایک دوسرے سے اتنا قریب کر دیا ہے کہ فاصلے سمٹ کر رہ گئے ہیں۔ ای میل ، فیس بک، ویب سائٹ ، وٹزاپ ، ٹویٹر کی مدد سے ایک دوسرے کے خیالات سے واقفیت ممکن ہوتی چلی گئی۔ مختلف کمپیوٹر پروگراموں کی بدولت ایک زبان بولنے والوں کے لیے دوسری زبانوں کا ترجمہ کرنا اور اسے سمجھنا آسان ہو گیا۔ عالم گیریت کے اثرات جہاں سیاست ، معاشرت اور معیشت پر پڑے وہاں ادب بھی اس سے محفوظ نہ رہا۔ ایک ملک اور قوم کے ادب تک دوسروں کی رسائی آسان ہو گئی۔ اس طرح عالمی سطح پر آپس میں قربت کے مواقع پیدا ہو گئے ۔

اہم ماخذ: تنقیدی نظریات اور اصطلاحات

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں