ادب تخلیقی نثر اور نثری اصناف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم،موضوع ۔۔۔{ادب، تخلیقی نثر اور نثری اصناف }،کتاب کا نام ۔۔۔{تحریر و انشاء}،کوڈ نمبر ۔۔۔{9008}،مرتب کردہ ۔۔۔{عارفہ راز}

ادب تخلیقی نثر اور نثری اصناف

دنیا کے ارتقا میں مختلف علوم وفنون کارفرما ہیں۔ علم بنیادی طور پر دو طرح سے حاصل ہوتا ہے۔ ایک الہامی علم ہے جو انبیا علیہ السلام کے وسیلے سے ہم ایک پہنچا ۔ دوسرا اکتسابی علم ہے جو انسانی ضرورتوں کے تحت مشاہدے اور تجربے سے وجود میں آیا ۔ یہ علم چوں کہ انسان کی فکر کا نتیجہ ہے اس لیے اسے انسانی یا عمرانی علم کہتے ہیں۔ یہ انسانی میراث مزید دو حصوں میں تقسیم ہے۔

اس کی ایک شاخ تجربی ہے جسے سائنس کہتے ہیں اور دوسری فکری ہے جسے آرٹس (Humanities) کہتے ہیں۔ علم کی فکری شاخ عملی اعتبار سے مزید دو حصوں میں منقسم ہے۔ ایک سماجی سائنس ہے، جس میں تاریخ تعلیم ، نفسیات، قانون اور سوشیالوجی وغیرہ جیسے غیر تجرباتی مضامین ہیں ۔

دوسری شاخ لطیفہ ( فائن آرٹ ) ہے۔ فنون لطیفہ میں عملی فنون شامل ہیں، جیسے مصوری، مجسمہ سازی، موسیقی، رقص، ادب، فن تعمیر اور آرائشی علوم و فنون وغیره۔

۔۔۔۔۔»»» سائنس اور آرٹس مزاجا مختلف ہیں۔ سائنس ، حقائق (Facts) کا معروضی مطالعہ کرتی ہے اور مادی و افادی نظر سے دیکھتی ہے ۔ آرٹس علمی نقطہ نظر سے حقائق کے موضوعی مطالعے کا نام ہے۔ ان کے یہ مکس فنون لطیفہ کا موضوع حسن ہے اور یہ فنون احساس اور احساس حسن پرمبنی ہیں۔

فنون لطیفہ لطیف احساس کی مدد سے حسن کو مختلف عملی صورتوں میں پیش کرتے ہیں جیسے مصوری، خطاطی، موسیقی، رقص اور ادب وغیرہ۔

۔۔۔»»» ادب فنون لطیفہ میں شامل ہے۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ادب تصورات کا حسی ( احساس کی سطح پر ) ابلاغ کرتاہے ۔ ہم جو کچھ دیکھتے ہیں، سنتے ہیں محسوس کرتے ہیں یا جب ہم کسی واقعے سے دوچار ہوتے ہیں تو لازماً قلبی یا نفسی کیفیت کا احساس اس خارجی تجربے میں شامل ہو جاتا ہے۔

یہ مشاہدہ، فکر اور احساس مرکب ہو کر ایک تناؤ کی کیفیت پیدا کرتے ہیں جو اظہار کے ذریعے سے تسکین پاتا ہے۔

گویا اظہار انسان کی ایک بنیادی ضرورت ہے، جو نفس کے اس تناؤ کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ہم اظہار کی مختلف صورتوں جیسے کسی جسمانی حرکت ، آواز یا تحریر سے اس تناؤ کو ختم کر کے تسکین پاتے ہیں۔ یہی فنون لطیفہ کا مقصد ہے۔ ادبی اظہار نظم اور نثر یا شعر اور جملے کی صورت میں ہوتا ہے۔ مختلف ادبی اصناف ہمارے داخلی تناؤ کو کم کرنے کا ایک اہم وسیلہ ہیں۔

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں