ادبی روایت در اصل ان ادبی اصطلاحات، تلمیحات ، استعارات اور تشبیہات پر مشتمل ہوتی ہے جو کہ ادب میں عرصہ دراز سے استعمال ہو رہی ہوتی ہیں اور جن سے قارئین ادب واقف ہوتے ہیں ۔ ادبی روایت ادیب اور قاری کے درمیان افہام و تفہیم اور ترسیل میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ ادب کا زیادہ تر انحصار روایت اور تجربہ پر ہوتا ہے۔ ہر دور ادبی اور شعری حوالے سے روایتکے ادبی سرمایہ پر مبنی ہوتا ہے۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں