ادب برائے ادب ادب برائے ادب میں حسن، جمالیات، داخلی جذبات کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔ ادب برائے ادب میں سیاسی و سماجی مسائل کو فن کا موضوع نہیں بنایا جاتا ۔ ادب برائے ادب کے علمبر دار ادب کے اظہار میں مقصدیت اور کسی بھی قسم کی سماجی و معاشی افادیت کے خلاف ہیں۔ لنگ کی Laokaan (۱۷۷۶ء) کے ذریعہ اس نظریے کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں ادب برائے ادب کا تصور فرانس میں مقبول ہو گیا۔ انیسویں صدی میں آسکر وائلڈ اور والٹر پیٹر نے اسے تحریر کی شکل دلائی۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں