آفاقیت کیا ہے
آفاقیت انگریزی اصطلاح یونیورسیٹی University کا ترجمہ ہے جس کے معنی ہیں کسی ادیب یا ادب پارے میں ہر دور اور ہر ملک کے لوگوں کو متاثر اور محظوظ کرنے کی صلاحیت۔
شیکسپئر کے ڈرامے انگلستان میں ایک خاص عہد میں لکھے گئے لیکن ان ادب پاروں میں ایک آفاقی اپیل بھی ہے جو ایران اور انگلستان سے باہر بھی ان کی عظمت کی ضامن ہے۔
اچھے ادب کی یہ خصوصیت ہے کہ وہ ایک خاص دور اور ایک خاص ملک میں پیدا ہونے کے باوجود ہر ملک اور ہر دور کے کیے ہوتا ہے۔ یہی خصوصیت آفاقیت کہلاتی ہے۔
آفاقیت کی معنوی حدود میں ابدیت کا مفہوم بھی شامل ہے یعنی آفاقیت کے دو جزو ہیں:
الف – کسی ادب پارے میں ہر ملک و دیار کے لوگوں کو متاثر اور محظوظ کرنے کی صلاحیت۔
ب – کسی ادب پارے میں ہر دور کے لوگوں کو متاثر اور محظوظ کرنے کی صلاحیت
کتاب کا نام: ادبی اصطلاحات،کوڈ: 9015،صفحہ: 139،موضوع: آفاقیت کیا ہے،مرتب کردہ: ثمینہ شیخ۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں