کشمیری مصادر

زبان کی اصل مصادر

بنیادی چیز جس سے کسی زبان کی اصل کا پتہ چلتا ہے وہ زبان کے مصادر ہوتے ہیں۔ چیزوں کے نام بدلتے رہتے ہیں اور نئے بھی شامل ہوتے رہتے ہیں لیکن مصادر کو بنیادی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری زبان کی بعض خصوصیات

کشمیری زبان میں مصدر کی علامت

مذکر مصدر

کشمیری زبان میں مصدر کی علامت یہ ہے کہ اس کے آخر میں نون (ن ) ہوتا ہے اور آخری حرف یعنی نون (ن ) سے پہلے کا حرف پیش والا یعنی مضموم ہوتا ہے۔ یہ اس مصدر کی حالت ہوتی ہے جو مذکر ہوتا ہے۔

مؤنث مصدر

اگر مصدر مؤنث ہو تو ( ن ) سے پہلے حروف
کے نیچے علامت ” ِ ” یعنی زیر لگتی ہے۔ "کرنا” جس کو فارسی میں "کردن” کہا جاتا ہے اس کو کشمیری میں "کرُن” کہیں گے اور اگر مؤنث ہو تو "کرِن” کہیں گے۔ کشمیری مصدر کی پہچان نہیں ہے۔ اٹھنا کو وہ "اٹھن” ، بیٹھنا کو "بہُن”، پکنا کو "پکُن” اور ماپنا کو "منُن” کہا جاتا ہے

حواشی

کتاب کا نام ؛ پاکستانی زبانوں کا ادب،کوڈ نمبر ؛ 5618،موضوع ؛ کشمیری مصادر،صفحہ نمبر ؛ 304،مرتب کردہ ؛ عارفہ راز،پروف ریڈنگ؛ وقار حسین

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں