عبد الحلیم شرر کے ناول ایام عرب پر ایک نظر

عبد الحلیم شرر کے ناول ایام عرب پر ایک نظر

ایام عرب شرر کا سب سے زیادہ کامیاب ناول ہے۔ اس ناول میں انہوں نے ایام جاہلیت کے جیتے جاگتے نقشے کھنچے ہیں جیسا کہ ان کی کتاب ارض مقدس سے ظاہر ہوتا ہے شرر کو رسول اکرم ﷺ کی بعثت سے پہلے کے واقعات پر خاص طور پر عبور حاصل ہے اس لیے انہوں نے ایام عرب میں ایام جاہلیت کے معاشرے کی تصویر بہت عمدہ کھینچی ہے اس تاریخ کو ان کے فن کا نچوڑ کہنا چاہیے۔

اس میں ایام جاہلیت کی ترجمانی اسکاٹ کی ترجمانی کے ہم پلہ ہے اسکاٹ کی طرح وقت کا سماں باندھ دیا ہے۔

تاریخ ادب اردو، محمد سہیل بھٹی سے انتخاب

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں