طریقہ ہائے تحقیق
خالص تحقیق
خالص تحقیقایڈری، (Audrey J. Roth) کے خیال میں اس تحقیق کا مقصد معلومات کا دائرہ وسیع کرتا ہے۔ اس عمل میں بہت سے سوالات اور موضوع سے متعلق گوشوں کو بے نقاب کرنے سے تقریباً ایک نئی دنیا کی تلاش کا کام پورا ہو جاتا ہے۔ اور کام کرنے والا اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتا ہے۔ اس طریقہ تحقیق میں تحقیق کے نتائج کو، علوم کی جانچ پڑتال، نئے حقائق کی فراہمی اور مختلف عوامل کے نظریات کے بارے میں تصوراتی ڈھانچے ترتیب دینے ہوتے ہیں۔ خواہ ان نتائج سے سماجی زندگی پر کسی قسم کا اثر ہو یا نہ ہو۔ ان اثرات سے اسکالر بے نیاز ہوتا ہے اور صرف اس قول پر یقین رکھتا ہے کہ علم سب سے بڑا زیور اور صداقت اعلیٰ ترین قدر زندگی ہے۔
عملی تحقیق
طریقہ ہائے تحقیقعملی تحقیقاس کا مقصد نتائج کی روشنی میں خالص تحقیق کو پرکھنا ہے۔ یہاں صرف معلومات کی حصول یابی ہی منزل نہیں، بلکہ نتائج کو عملی شکل میں دیکھنا مقصود ہے۔ لہذا مسئلے کو سامنے رکھ کر اسے حل کرنے کے لیے اصول وضوابط کی حدود میں رہ کر ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں ۔ گو یا خالص تحقیق کا طالب علم مسائل کی نوعیت کا جائزہ لیتا ہے ۔ "کیوں اور کیونکر” ایک اس کی تحقیق کی دنیا محدود ہوتی ہے۔ لیکن اطلاقی تحقیق سے وابستہ افراد مسائل کو حل کرنے میں کوشاں رہتے ہیں۔ تحقیق کے ان دونوں طریقوں میں فرق کے باوجود ان کی دنیا ایک ہے۔
تاریخی تحقیق
تاریخی تحقیق (Historical research)ڈیوڈ ، جے فاکس کے بیان کے مطابق اس میں تاریخی دستاویزوں، آثار قدیمہ اور ماضی کی برگزیدہ شخصیتوں ، کارناموں اور فلسفوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ اس کا طریقہ کار اور اقدامات وہی ہیں جو عام سائنسی طریقے کے ہیں یعنی ۔
مسئلہ یا موضوع کی وضاحت اور مفروضہ کا تعین
Data کا حصول مع طریقہ کار
تنقیدی تجزیہ
نتائج اخذ کرنا
رپورٹ مرتب کرنا۔
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں