افسانچہ امید کی کرن
دروازے پر دستک ہوئی آج پھر دانش کے اخبار نہیں بکے تھے وہ پرشانی کی حالت میں سامنے بنگلے پر دستک دیتا ہے کون ؟ دروازہ کھولتا ہے جی بیٹا کس سے ملنا ہے چوکیدار نے کہا جی گھر کے مالک سے ملنا ہے. دانش نے کہا اچھا میں بلاتا ہوں چوکیدار نے کہا اور بنگلے کے اندرونی جانب چل پڑا بی بی جی باہر بچہ ایا ہے۔
آپ کا پوچھ رہا ہے چوکیدار نے نائلہ بیگم سے کہا خدا بخش آپ جائے میں اتی ہوں نائلہ بیگم نے موبائل میز رکھتے ہوئے کہا سورج آب و تاب سے چمک ری چمک رہا تھا ایسا کہ ابھی کوئی چیز زمین پر گرے اور وہ پک جائے جی بیٹا خیریت ہے۔
کس سے ملنا ہے نائلہ نے سامنے گیٹ کے پاس کھڑے بچے سے پوچھا بی بی جی میں آپ کےپوروں اور صحن کی صفائی کر دو نہیں بیٹا نائلہ نے کہا بی بی جی میں بہت اچھی صفائی کر تا ہوں دانش نے کہا نائلہ نے صفائی کرنے کی اجازت دے دی اور پوچھا کتنے پیسے لوگے دانش نے کہا مجھے پیسے نہیں چاہیے نائلہ نے حیرانی سے پوچھا تو کیا چاہیے مجھے کھانا چاہیے۔
اچھا بیٹا میں کھانا دیتی ہوں کھا لو نہیں پہلے کام کرو گا دانش نے کہا سہی نائلہ نے کہا 30 گھنٹے بعد صفائی مکمل ہو گئی بی بی جی دیکھ لے صفائی ٹھیک ہوئی ہےاگر کمی بیشی ہے تو بتا دے نہیں بیٹا آپ نے صفائی بہت اچھی کی ہے یہ لو انعام نائلہ نے دس ہزار روپے دیتے ہوئے کہا اور یہ لو کھانا اور لے لینا نہیں آپ یہ کھانا ڈبے میں ڈال دے میں اپنی امی کے لیے لے کر جاؤ گا۔
وہ بیمار ہے دوا تو ڈاکٹر سے لے لی لیکن کھانے کے لیے پیسے نہیں اچھا بیٹا چلو میں تم کو گھر تک چھوڑ دیتی ہوں نائلہ نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے کہا نہیں میں چلا جاؤں گا آپ کا شکریہ نہیں بیٹا میں چھوڑ دیتی ہوں اتنی گرمی میں پیدل کیسے جاؤ گے دانش گاڑی میں بیٹھ گیا چند منٹوں بعد گاڑی ایک خستہ حال مکان کے سامنے رکی جو 2مرلے کا تھا ۔
بی بی جی آپ اندر آجائیں دانش نے نائلہ بیگم کو اندر انے کی دعوت دی وہ اندر اگی امی دیکھو آپ سے کون ملنے آیا ہے بنگلے والی بی بی جی نائلہ نے دانش کی امی کو سلام کیا اور گلے سے لگا لیا سلام ہے آپ پر آپ نے اتنی مفلسی اور غریبی میں خودار بیٹے کی تربیت کی جو آج ایک اعلیٰ سوچ کا مالک ہے۔
بڑے گھروں کے بچے چھوٹی سوچ کے مالک ہوتے ہیں لیکن آپ نے یہ ثابت کردیا گھر چاہے کیسا بھی ہو تربیت اہم کام ہے دانش کی ماں خوشی کے آنسو بہاتے ہوئے بولی اور دانش کی طرف دیکھا جو اب بھی ماں کی خدمت میں مصروف تھا۔
مریم اشرف. بی ایس اردو. گورنمنٹ کالج بورے والا
وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں
Concept acha hai story ka