اصغر ندیم سید کے حالات زندگی اور ادبی خدمات

اصغر ندیم سید کا تعارف

اصغر ندیم سید شاعر، افسانہ نگار، ڈرامہ نگار اور نقاد کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے ہیں۔ انہوں نے آزادی اور انسان دوستی کی اقتدار سے متعلق بین الاقوامی شاعری کو اُردو میں ترجمہ کیا جو "زمین زاد” ان کے نام سے شائع ہوئی۔

ادبی خدمات

اصغر ندیم سید نے اپنی تخلیقی زندگی کا آغاز شاعر کی حیثیت سے کیا۔ انہوں نے شاعری میں صرف آزاد نظم اور پھر نثری نظم کی صنف کو اپنایا۔ ان کی شاعری کا پہلا مجموعہ "جنگل کے اس پار جنگل “ شائع ہو چکا ہے۔

پاکستان میں آزاد نظم کے بعد نئی شاعری کی فکری اور تکنیکی سطح پر یہ توجیہہ کی گئی کہ انسان کو اپنی حیات سے کام لیتے ہوئے کائنات سے فکری اور تخیلی رشتہ استوار کر کے زندگی کے معنی کو سمجھنے کی کوشش کی جائے ۔ اس تحریک میں ان کا نام نمایاں ہے۔ اصغر ندیم سید کی شاعری کو اگر فکری سطح پر دیکھا جائے تو وہ انسان کی آزادی ، حرمت اور روحانی خوشی کے مرکزی دھارے سے پھوٹتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی محبت ۔ خوشی دوستی اور کائنات سے خوشگوار ذہنی جذباتی تعلق کو پیش کرتی ہے۔

خارجی دنیا کی جزئیات کو بہت تخلیقی سطح پر محسوس کیا ہے۔

اصغر ندیم سید نے تیسری دنیا کے مسائل کو محسوس کر کے اس صورتحال میں گھرے ہوئے آدمی کی ذہنی صورتحال کو حسی باطنی اور فکری حوالے سے پیش کیا ہے۔

ان کی نظموں میں افریقہ اور فلسطین کے آدمی کا دکھ بھی محسوس کیا گیا ہے اور بیسویں صدی کے فرد کے اندیشوں اور خوابوں کو بھی پیش کیا گیا ہے۔

اصغر ندیم سید کے کلام کے نمونے:

میں جینے کے فخر میں ہوں

اور سندھ کا دریا انگوروں کا رس بن جائے

جب میں خشک زبان سے اس کا نام پکارو

ںاس کی لہریں

تہذیبوں کے جلال سے اُبھریں

اصغر ندیم سید نے افسانے بھی لکھے ہیں۔ جن میں نئی علامتی تکنیک کے ساتھ کہانی کی ئنی شکل بھی نظر آتی ہے۔

اصغر ندیم سید نقاد کی حیثیت سے ادب میں لبرل نقطہ نظر کے حامل ہیں۔ وہ ادب کو انسان کو خوشیوں میں شریک سمجھتے ہیں۔

اصغر ندیم سید کی ڈرامہ نگاری

اصغر ندیم سید نے گذشتہ چند برسوں سے ٹیلی وژن اور ریڈیو کے لیے بے شمار کھیل تحریر کے ہیں۔ جنہیں مقبولیت حاصل ہوئی ہے ان کے کھیلوں میں معاشرتی مسائل کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔

اصغر ندیم سید ٹی وی ڈرامے ہمارے معاشرے کی خرابیوں کو اجاگر کرنے میں اہم ہیں انہوں نے اپنے ڈراموں کے ذریعے بیورو کریسی، سیاستدان اور وڈیروں کے چہروں کو بےنقاب کیا ہے اس لفظ سے اصغر ندیم سید کےٹی وی ڈرامے پاکستان کے سماجی مسائل کے آئینہ دار ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ فنی وادبی لحاظ سے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔

متعلقہ سوالات اور جوابات

اصغر ندیم سید نے اردو میں کس صنف سے آغاز کیا ؟

انگریزی ترجمہ نگاری سے۔

اصغر ندیم سید کے شعری مجموعی کا نام کیا ہے ؟

جنگل کے اس پار جنگل

وٹسپ پر اس فائل کا پی ڈی ایف یہاں سے حاصل کریں

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں