اصطلاحات کی ضرورت اور اہمیت

اصطلاحات کی ضرورت اور اہمیت

اصطلاحات

اصطلاحات کی ضرورت اور اہمیت، ہر علم اور فن کی مخصوص اصطلاحات ہیں۔ اصطلاحات افہام و تفہیم میں سہولت کا باعث ہیں۔ ان سے کلام میں بلاغت پیدا ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اردو اصطلاحات سازی ایک نظر از واپسیں عطش درانی | pdf

اصطلاحات کا استعمال عبارت میں جامعیت کی صفت پیدا کرتا ہے۔ تلخیص جامعیت کا دوسرا نام ہے۔ ضرورت اصطلاحات سے متعلق مولوی وحید الدین سلیم کا کہنا ہے : ” اصطلاح کی ضرورت ایسی نہیں ہے جس سے لوگ آگاہ نہ ہوں ۔

اگر اصطلاحیں نہ ہوں تو ہم علمی مطالب کے ادا کرنے میں طوالت سے کسی طرح بیچ نہیں سکتے جہاں ایک چھوٹے سے لفظ سے کام نکل سکتا ہے، وہاں بڑے بڑے لمبے جملے لکھنے پڑتے اور ان کو بار بار دہرانا پڑتا ہے۔ لکھنے والے کا وقت جدا ضائع ہوتا ہے اور پڑھنے والے کی طبیعت جدا ملول ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادبی اصطلاحات | از ڈاکٹر ہارون الرشید pdf

اصطلاحات کا استعمال علمی مطالب تک محدود نہیں۔ روزمرہ زندگی میں بھی ان کی ضرورت ہے۔ مثال کے طور پر باورچی خانہ نقشہ نویسی / عمارت سازی کی ایک اصطلاح ہے۔

موضوعات کی فہرست

اگر آپ نے کسی کو باورچی خانے بھیجنا ہو تو سہولت اور بلاغت اصطلاح کے استعمال میں ہے، مثلاً:کھانا پکانے کے کمرے میں جاؤ ۔ (۶)

باورچی خانے میں جاؤ۔ (۴)


باورچی خانے میں ہر نوع کے برتنوں کے لیے ظروف سازی کی جدا جدا اصطلاحیں موجود ہیں ۔ دیگ ، دیجکھا، دیجکھی، چمچ، تھال، تشتری اور رکابی وغیرہ۔ ہر قسم کے کھانے کے لیے الگ اصطلاحات ہیں۔ خانہ داری میں اصطلاحات کو استعمال کیے بغیر برتنوں کی ساخت یا کھانوں کے اجزاء کی ترکیب بتانا پیچیدہ اور دشوار ہے۔ مثال کے طور پر پوچھا جائے کہ آج کھانے میں کیا ہے؟ جواب یوں دیے جاسکتے ہیں:


بریانی (1)


چاولوں اور مرغی کے گوشت کو مسالوں کے ساتھ پکایا گیا ہے ۔ (۱۲)

بریانی، کھانے کی ایک اصطلاح ہے ۔ ایک طرف اس اصطلاح نے معانی بیان کیے ۔ دوسری طرف طویل جملے نے یہی معانی پیش کرنے کی کوشش کی ۔ اصطلاح کے استعمال سے ہم قطعی طور پر سمجھ گئے کہ کسی قسم کے چاول ہیں۔ دوسرے جواب میں بات لمبی ہوئی اور مبہم بھی رہ گئی ۔

ادبی اصطلاحات کو لے لیجیے ۔ شعر، قافیہ ، ردیف ، نظم ، غزل ، مرثیہ، رباعی، قطعہ جملہ، پیراگراف، مضمون، داستان ، کہانی، افسانہ، ناول اور ڈراما وغیرہ یہ سب اصطلاحات ہیں ۔ ادبی گفتگو یا تحریر ان کے بغیر بے رس ہوتی ہے۔ عبارت کی تلخیص کرتے ہوئے مخصوص اصطلاحات ہاتھ آجانے سے تلخیص کا کام آسان ہو جاتا ہے۔

حواشی

کتاب کا نام: تحریر و انشا
کوڈ: 9008
صفحہ: 73
موضوع: اصطلاحات
مرتب کردہ: ثمینہ شیخ، پروف ریڈ: نیشا نور

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں