مفت اردو ادب وٹسپ چینل

اردو ادب وٹسپ گرپ میں شامل ہو کر روزانہ، پی ڈی ایف کتب اور اہم مواد تک رسائی حاصل کریں

اردو ادب میں خواتین کا کردار

تحریر؛ شہربانو

اردو ادب میں خواتین نے فکری وسعت اور تخلیقی تنوع پیدا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے مشاہدات اور تجربات کو ادب کا حصہ بنا کر معاشرے کی حقیقی تصویر پیش کی۔ خواتین ادیباؤں کی تحریروں میں گھر، سماج، شناخت اور آزادی جیسے موضوعات نمایاں ہیں۔

قرۃ العین حیدر کے ناول ہوں یا عصمت چغتائی کے افسانے، ہر جگہ عورت کی خود آگہی اور جدوجہد دکھائی دیتی ہے۔

شاعری میں کشور ناہید اور فہمیدہ ریاض نے جرات مندانہ اظہار کو فروغ دیا۔ یوں خواتین نے اردو ادب کو محض جذباتی نہیں بلکہ فکری اور سماجی طور پر بھی مضبوط بنایا، اور ادب کو زندگی کے قریب تر کر دیا۔

اس تحریر پر اپنے رائے کا اظہار کریں